ETV Bharat / city

'دہلی حکومت کی غلطی کی وجہ سے کورونا پھیلا'

ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کو اب ختم کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مرکزی حکومت کی جانب سے اور پھر ریاستی حکومتوں نے اپنے رہنما اصول و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔

Mirza Javed Ali
مرزا جاوید علی
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 5:06 PM IST

اس دوران جہاں دہلی میں کورونا وائرس سے انفیکٹڈ کیسز کی تعداد 20 ہزاز سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں ریاست میں جاری بیشتر پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں آل انڈیا کانگریس کے رکن اور کانگریس کے سابق اقلیتی کمیٹی کے چیئرمین مرزا جاوید علی نے دہلی حکومت کے اس فیصلے کو غلط ٹھہرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں جس طرح سے کورونا وائرس سے انفیکٹڈ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہ لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر رہا ہے لیکن دہلی حکومت اپنے خزانے بھرنے کے فراق میں دہلی کی عوام کو کورونا وائرس کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔

ویڈیو

مرزا جاوید نے کہا کہ اگر حکومت کو ایسے وقت میں جب کورونا وائرس اپنے عروج پر ہے تب لاک ڈاؤن میں رعایت دینی ہی تھی تو انہیں منصوبہ بند طریقہ سے کھولنا چاہیے تھا تاکہ عوام بھی کورونا سے بچ سکے اور حکومت کا بھی کام ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.