ETV Bharat / city

دہلی: کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ

قومی دارالحکومت میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 3,834 سے زائد کیسز تصدیق ہونے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 2.60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ تشویش کی بات یہ بھی ہے کہ فعال کیسز کے ساتھ کنٹینمینٹ زون میں بھی اضافہ جاری ہے۔

corona active cases increase in delhi
دہلی میں کورونا کے فعال کیسز اور کنٹینمنٹ زون میں اضافہ
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 10:13 PM IST

دہلی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3,834 مریضوں کے سامنے آنے سے قومی دارالحکومت میں کورونا متاثرین کی تعداد 2,60,623 ہو گئی۔ اس دوران مزید 3,509 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کل 2,24,375 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں وہیں کورونا وائرس سے مزید 36 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,123 ہو گئی ہے۔

دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 59,183 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس میں پوزیٹیو ریٹ 6.48 فیصد ہے۔ یہاں کووِڈ۔19 کے کل 27,56,516 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

قومی دارالحکومت میں فی 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط اعداد و شمار 1,45,079 ہے۔ دہلی میں کل ٹیسٹ میں پوزیٹیو شرح 9.45 فیصد پائی جا رہی ہے۔

دارالحکومت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد مزید 289 بڑھ کر 31,125 ہو گئی ہے۔ ان میں سے ہوم آئیسولیشن میں 17,995 ہیں۔ دہلی میں شرح اموات 1.97 فیصد ہے۔

کورونا روک تھام کی کوشش میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد آج بڑھ کر 2059 ہو گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ دارالحکومت میں گذشتہ دنوں مسلسل چار ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.