ETV Bharat / city

کسانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف گورنر کو میمورنڈم

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں کانگریس کارکنان نے گورنر ہریانہ کے نام کسانوں کے حمایت میں میمورنڈم سونپا۔اس دوران  حکومت کے خلاف کانگریس کارکنان نے جم کر نعرے بازی کی۔

کسانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف گورنر کو میمورنڈم
کسانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف گورنر کو میمورنڈم
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 10:54 PM IST

اس احتجاج میں فیروزپور جھرکا سے رکن اسمبلی انجینئر مامون خان اور نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد کے چھوٹے بھائی پی سی سی رکن مہتاب احمد، سابق رکن اسمبلی شہید خان، انجینئر ابراھیم سمیت کانگریس کے متعدد کارکنان موجود رہے، اس احتجاج میں کسان رہنما ڈاکٹر رفیق آزاد نے بھی شرکت کی۔

کسانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف گورنر کو میمورنڈم

میمورنڈم میں 3 اپریل کو ہریانہ کے روہتک میں کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج میں زخمی کسانوں کے معاملے کو اٹھایا گیا۔ مزید یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ لاٹھی چارج کا حکم دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اسی طرح کسانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے والے رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ کانگریس رہنما نے گورنر سے تینوں زرعی قوانیں کو واپس لینے کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ بنانے کی اپیل بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.