سچن چودھری کے بیٹے ویر چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں کانگریسی رہنما کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ بھی کورٹ کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایس سنگھ نے یہ عرضی دائر کی ہے، جس پر سماعت کے لئے عدالت تیار ہو گئی ہے۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بینچ جمعرات 30 اپریل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے درخواست پر سماعت کرے گی۔
غور طلب ہے کہ لاک ڈاؤن کے بارے میں سچن چودھری نے ایک پریس بریفنگ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے سلسلے میں تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے سچن چودھری کے خلاف غداری کے تحت مقدمہ درج کرکے 11 اپریل کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے سچن چودھری مرادآباد جیل میں ہیں۔