ETV Bharat / city

بھارت بند: کسانوں کو کانگریس اراکین اسمبلی کی حمایت

ایک طویل احتجاج کے بعد کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا، اس بند کو کانگریس پارٹی سمیت دیگر سیاسی سماجی جماعتوں کی حمایت حاصل رہی۔

Congress leaders support to farmers' 'Bharat Bandh
بھارت بند: کسانوں کو کانگریس اراکین اسمبلی کی حمایت
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 10:28 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے تینوں اراکین اسمبلی نے کسان مخالف قوانین کے تحت کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کے اعلان پر کسانوں کی حمایت کی۔

بھارت بند: کسانوں کو کانگریس اراکین اسمبلی کی حمایت

نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد، پونہانہ سے رکن اسمبلی محمد الیاس اور فیروزپور جھرکا سے رکن اسمبلی مامن خان انجینئر نے اناج منڈی سے گاندھی پارک تک پیدل مارچ کیا اور کسانوں کی طرف سے بھارت بند کی حمایت کی۔

اس موقع پر تینوں اراکین اسمبلی سے ای ٹی وی بھارت سے بات کی۔کانگریس رہنما آفتاب احمد نے بتایا کہ اس وقت لاکھوں کروڑوں کسان حکومت سے اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔مرکزی حکومت کے ذریعے لائے گئے تینوں کالے قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کانگریس پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

پونہانہ سے رکن اسمبلی محمد الیاس نے بتایا کہ مودی حکومت کی جانب سے جب ان قوانین کو پارلیمنٹ میں پاس کرایا گیا تو نا کسانوں سے بات کی گئی نا اراکین پارلیمان سے بات کی گئی اور نا ہی کسان تنظیموں سے کوئی رائے لی گئی۔ آخر ایسی کیا جلدی تھی قانون پاس کرانے کی؟ انہوں نے کہا چند دنوں میں مرکزی حکومت کا غرور خاک میں مل جائے گا۔

مزید پڑھیں:

امت شاہ نے کسانوں کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا

فیروز پور جھرکا سے رکن اسمبلی مامن خان انجینئر نے کہا کہ سرکار ایک اور قانون کیوں نہیں لاتی کہ جس سے ایم ایس پی یقینی بنائی جائے اور ایم ایس پی سے کم خرید کرنے والوں کو سزا دی جائے۔آخر جن کسانوں نے بی جے پی کو حکومت سونپی آج یہ انہی کو ختم کر رہے ہیں۔لیکن اس بار اس حکومت کی خیر نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.