لاک ڈاؤن کی وجہ سے روز مرہ کمانے والوں کوکھانے پینے کی دشواریوں کا سامنا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں غریب خاندانوں کا خیال رکھیں۔
اس اپیل سے آسام کے کرنل نریش آریا بہت متاثر ہوئے، جہاں کرنل نریش آریہ ملک کی خدمت میں لگے ہیں تو ان کی دہلی میں انسانی خدمات انجام دے درہی ہیں، سمن آریہ سمت آریہ ہر روز پانچ ہزار ضرورت مندوں کا دو وقت کا کھانا مہیا کرا رہی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ سمن آریہ ہوٹلوں اور ریسٹورینٹ سے پکا ہوا کھانا لا کر پانچ ہزار افراد کو روازنہ دو وقت کا کھانا کھلاتی ہیں، اور ان کے کھانے کا انتظام کرتی ہیں۔
سمن آریہ ایک فن کار بھی ہیں، وہ غریب فنکاروں کو 'لٹل انڈیا فاؤنڈیشن' کی طرف سے مدد بھی کرتی ہیں، انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ گزشتہ چار برسوں سے دہلی میں ہفتہواری غریبوں کے درمیان کھانا تقسیم کررہی ہیں۔
اس کا خاندان فوج سے آتا ہے اور ملک کی خدمت کے ساتھ انسانی خدمت بھی کرتا ہے، ملک میں جاری بحران کی اس گھڑی میں پہلے دوسرے اور تیسرے لاک ڈاؤن میں، ان کی تنظیم غریب خاندان کو مستقل طور پر دودھ، بسکٹ، کیلے، روٹی سبزی، کھچڑی دال چاول دیتے آرہے ہیں۔
سمن آریہ نے ملک کی عوام سے لاک ڈاون کی پیروی کرنے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی کہا ہے کہ عوام گھروں میں رہیں حکومت اور سماجی تنظیمیں آپ کی خدمت میں لگی ہیں۔