نئی دہلی: ملک میں کورونا کا قہر کم ہو رہا ہے تو ایسے میں پابندیاں بھی ہٹائی جارہی ہیں۔ ریلوے نے تمام مشکلات کے باوجود لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچا رہا ہے۔ جانکاری کے مطابق ریلوے نے سبھی اسپیشل ٹرینوں کو بند کر کے پہلے کی طرح چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران سینٹرل ریلوے (Central Railway) نے اب پلیٹ فارم ٹکٹ (Platfrom Ticket) کے بڑھائی گئی قیمت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینٹرل ریلوے (Central Railway) کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق اب 50 روپے کی جگہ پلیٹ فارم ٹکٹ 10 روپے کر دیا گیا ہے۔
ریلوے کے اعلان کے مطابق سی ایس ایم ٹی، دادر، ایل ٹی ٹی، تھانے، کلیان اور پنویل اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ (Platfrom Ticket) کی قیمت اب دس روپے کر دی گئی ہے۔
ریلوے نے کورونا کی وبا کے دوران پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کر 50 روپے کر دیا تھا جس سے پلیٹ فارم پر بھیڑ کو کنٹرول کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:
اب کورونا کے کیسز میں کمی کے ساتھ ہی ریلوے نے اضافی قیمت کو واپس لے لیا ہے اور پلیٹ فارم کی قیمت 10 روپیے کر دی ہے۔
دوسری طرف مرادآباد ریل منڈل نے سبھی اسٹیشنوں پر دو سال بعد پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 30 سے 10 روپے کر دی ہے۔