ETV Bharat / city

'ماب لنچنگ مخالف قانون جلد بنایا جائے' - کورونا وائرس

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی بنچ نے دو سال قبل ہی مرکزی حکومت کو ماب لنچنگ مخالف قانون بنانے کی ہدایت دی تھی اور اس کے لیے 11رہنما نکات کی بھی رہنمائی کی تھی۔

Central government to pass anti-lynching law as soon as possible
ماب لنچنگ مخالف قانون جلد بنایا جائے
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 10:20 PM IST

پھربھی مودی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے ماب لنچنگ قانون جلد ازجلد بنایا جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کیا ہے۔

میڈیاکے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پالگھرمیں ہوئے ماب لنچنگ کے واقعے کے بعد مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے وزیراعلیٰ کو فون کرکے اس واقعہ پر بات کرنے میں نہایت عجلت دکھائی لیکن دو سال سے بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود انہوں نے ماب لنچنگ مخالف قانون کیوں نہیںبنایا؟۔

ماب لنچنگ کے واقعات دیگر ریاستوں میں بھی ہوئے اور وہ سب بھی قابل مذمت تھے، لیکن ان واقعات پر اس طرح کی عجلت بی جے پی کے کسی بھی

لیڈر نہیں دکھائی۔ جبکہ اس کے برخلاف کئی معاملات میں بی جے پی کے لیڈران نے ماب لنچنگ کے ملزمین کا استقبال تک کیا اور ایک ملزم کی موت کے بعد اسے ترنگے میں لپیٹا بھی گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اپنی ان حرکتوں سے بی جے پی ملک کے سامنے کون سی مثال پیش کرنا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.