ETV Bharat / city

'کورونا کی لڑائی میں مرکز نے ہاتھ پکڑ کر چلنا سکھایا' - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت کی ستائش کی اور کہا کہ مرکز نے ہمیں کورونا کے خلاف جنگ میں ہاتھ پکڑ کر چلنا سکھایا۔کیجروال مختلف امور پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنانے میں پیش پیش رہا کرتے تھے۔

Center taught to walk by holding hands: kejriwal
کورونا کی لڑائی میں مرکز نے ہاتھ پکڑ کر چلنا سکھایا: کیجریوال
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 2:51 PM IST

کیجریوال نے قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی صورتحال پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
قابل غور ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں کورونا کی کمان سنبھالی اور کئی ایک میٹنگیں کیں اور متعدد فیصلے کیے۔
کیجریوال نے کہا کہ ٹسٹنگ بڑھانے کیلئے مرکز نے پہلے پانچ لاکھ ٹیسٹ کٹ فراہم کی اور اب ان کی حکومت نے بھی چھ لاکھ ٹسٹ کٹس خریدی ہیں۔ انہوں نے مرکز کی مدح سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہمیں کورونا کے خلاف جنگ میں ہاتھ پکڑ کر چلنا سکھایا ہے۔
کورونا وائرس کے معاملہ میں دہلی ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جمعہ کو دہلی کی وزارت صحت جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3460 نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد 77 ہزار 240 ہوگئی ہے۔ اس عرصہ میں63 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 2492 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.