ETV Bharat / city

جامعہ ہمدرد میں فن خطاطی ورکشاب کا انعقاد

اس موقع پر ایران ایمبیسی کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اسلامی کیلی گرافی اسلامی تہذیب وتاریخ کا بیش بہا اور انمول سرمایہ ہے۔

Calligraphy exhibition in Jamia Hamdard New delhi
جامعہ ہمدرد میں فن خطاطی ورکشاب کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 4, 2021, 11:13 AM IST

جامعہ ہمدرد اور ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے باہمی اشتراک سےجامعہ ہمدرد کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں فن خطاطی ورکشاپ اور نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے فن خطاطی کے اصول وضوابط اور اس کی تاریخ کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

اس موقع پر ایران ایمبیسی کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اسلامی کیلی گرافی اسلامی تہذیب وتاریخ کا بیش بہا اور انمول سرمایہ ہے لہٰذا ہمیں خطاطی کے تئیں طلبہ وطالبات میں بیداری پیدا کرنے کے لیےورکشاپ اور نمائش ہونی بے حد ضروری ہے۔

اس موقع پر سید مہرتاج بیگم، ڈین اسکول آف ہیومنٹیز اینڈ سوشل سائنسز نےنمائش کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی کانگریس حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کا لالچ دے رہی :چڈھا

پروگرام میں پروفیسر غلام یحییٰ انجم کی تصنیف ’سفر نامہ ایران‘ کا اجرا بھی عمل میں آیا۔
پروگرام کا آغاز محمد حارث کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ڈاکٹر محمد احمد نعیمی نے علامہ جامی کی فارسی نعت پیش کی۔ اس موقع پرمعروف ایرانی خطاط اور مہمان مسعود ربانی نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی فن خطاطی کی تاریخ کافی قدیم ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے کا بہت ہی اچھا وسیلہ ہے۔ نمائش میں انہوں نے اپنی خطاطی کے نمونے بھی پیش کیے جس سے طلبا نے بھرپور استفادہ کیا۔
پروفیسر غلا یحییٰ انجم شعبہ اسلامک اسٹیڈیز جامعہ ہمدرد نے خطاطی کی تاریخ اور اس کی اہمیت پر روشی ڈالی۔
ڈاکٹر فضل الرحمن نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں زمانہ قدیم سے جس فن کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے وہ خطاطی ہے ۔ اس کے علاوہ پروفیسر سید عارف زیدی، ڈین اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.