ETV Bharat / city

نوح: بی جے پی حکومت کے سات سال مکمل ہونے پر خون عطیہ کیمپ - نوح میں خون عطیہ کیمپ

مرکز میں مودی حکومت کے سات سال پورے ہونے پر ضلع نوح میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سنیچر کو 'خدمت ہی تنظیم' پروگرام کے تحت ضلع نوح اور پونہانہ میں بی جے پی کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

بی جے پی حکومت کے سات سال پورے ہونے پرخون عطیہ کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : May 30, 2021, 9:54 PM IST

یہ خون عطیہ کیمپ نوح میں واقع پارٹی کے ضلع دفتر اور پونہانہ کے پنجابی دھرم شالہ میں لگایا گیا۔ یہاں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر اپنا خون عطیہ کیا۔ اسی پروگرام کے تحت ماسک سینیٹائزر اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

بی جے پی حکومت کے سات سال پورے ہونے پرخون عطیہ کیمپ کا انعقاد

ضلع میں پارٹی کے ذریعے چلائے جارہے مختلف پروگراموں کے تحت جانکاری دیتے ہوئے ضلع انچارج سمے سنگھ بھاٹی نے بتایا کہ 'مودی حکومت کے سات سال پورے ہونے پر ضلع نوح کے ساتھ ساتھ پوری ریاست ہریانہ میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔

سمے سنگھ بھاٹی نے کہا کہ 'خدمت ہی تنظیم' پروگرام کے تحت پارٹی کے تمام کارکنان ضلع کے تقریبا 300 گاؤں میں گھر گھر جا کر لوگوں کو ماسک و سینیٹائزر تقسیم کر کے خوب فائدہ پہنچانے کا کام کریں گے۔

اس موقع پر زاہد چیئرمین، سابق چیئرمین بھانی رام منگلہ، نوکشم چوہدری، طاہر حسین، جسونت گویل وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.