نامزدگی جلسے میں پھولوں کا ہار پہن کر حمایتیوں نے ڈاکٹر گوئل کی حمایت کا اعلان اور خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ریلی میں مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سندیپ کپور، کارپوریشن کونسلر دیپک ملہوترا، کارپوریشن کونسلر نیما بھگت سمیت ضلع کے تمام عہدیدار اور کارکنان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر انل گوئل نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اس بار عوام دہلی میں ایک بار پھر تبدیلی کے خواہاں ہیں اور دہلی کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ کو دور کریں گے۔ انہوں نے کرشنا نگر سے امیدوار بنانے پر بی جے پی کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔حالانکہ انہیں اس بات کا اندازہ بھی ہے کہ ان کی راہ بہت مشکل ہے۔ پھر بھی نتیجے سے پہلے تک کون شکست تسلیم کرتا ہے۔