ETV Bharat / city

ہند۔چین کور کمانڈروں کی 13ویں دور کی میٹنگ کا انتظار

بھارت نے آج کہا ہے کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوول کنٹرول سے افواج کو پیچھے ہٹانے کے تعلق سے چین سے بات چیت بند نہیں ہوئی ہے اور کور کمانڈروں کی 13ویں دور کے میٹنگ کا انتظار ہے۔

ہند۔چین کور کمانڈروں کی 13 ویں دور کی میٹنگ کا انتظار

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 9:24 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں باقاعدہ بریفنگ میں یہ معلومات دی۔ 31 جولائی کو 12 ویں دور کی کور کمانڈرز کی میٹنگ میں گوگرا علاقے سے فوج واپس بلانے پر اتفاق کے بعد دیگر علاقوں سے بھی فوجی انخلاء کے تعلق سے ہندوستان کا موقف واضح ہے۔

ارندم باگچی نے کہا کہ وہ ابھی تازہ ترین صورت حال سے واقف نہیں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب یہ نہیں ہے کہ بات چیت رک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ویں دور کی کورکمانڈروں کی میٹنگ کے بعد اگلے دورکی میٹنگ کاانتظار ہے۔

مشرقی لداخ کے چشول مولڈو میٹنگ پوائنٹ پر منعقد کور کمانڈروں کی 12 ویں دورکی میٹنگ میں مغربی علاقے میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ متصل بقیہ علاقوں میں تعطل کو حل کرنے کے بارے میں واضح اور مکمل تبادلہ خیال کے بعد دونوں فریقوں نے گوگرا علاقہ سے بھی اپنے فوجی ہٹانے پر متفق ہوئے تھے۔ معاہدے کے مطابق، دونوں فریقوں نے مرحلہ وار، مربوط اور تصدیق شدہ طریقے سے اس علاقے سے اپنے اپنے فوجیوں کی واپسی کاعمل 4 اور 5 اگست 2021 کومکمل کرلیا اور دونوں فریقوں کے فوجی اب اپنے اپنے مستقل کیمپوں میں واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ہند۔چین کشیدگی: اتراکھنڈ سے حکومت کا 'انفارمیشن سسٹم' ہجرت پر مجبور

حکومت کے مطابق دونوں فریقوں کی جانب سے علاقے میں بنائے گئے تمام عارضی ڈھانچے اور دیگر متعلقہ انفراسٹرکچر کو ختم کر دیا گیا ہے اور باہمی طور سے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ دونوں فریقوں کے ذریعہ علاقے میں جغرافیائی پوزیشن کو تعطل سے قبل کی صورت حال کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔ اس طرح سے ایک اور حساس علاقے میں تعطل کوحل کرلیا گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے مذاکرات کو آگے بڑھانے اور مغربی علاقے میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں میں باقی امور کو حل کرنے کے عزم کااظہارکیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.