دہلی میں گزشتہ شب پچھم وہار ویسٹ تھانہ علاقے میں گشت کے دوران اے ایس آئی نے کچھ نوجوان کو پیرا گڑھی میٹرو اسٹیشن کے قریب شراب پیتے ہوئے دیکھا اور انہیں روکنے کی کوشش کی۔ پہلے لڑکوں نے بحث کی تاہم بعد میں اے ایس آئی پر حملہ کردیا گیا۔
مقامی افراد نے نوجوانوں کی جانب سے حملہ کرنے کے بعد مداخلت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو بچالیا جس کے بعد 4 لڑکے فرار ہوگئے جنہیں بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار نوجوانوں کی شناخت بلند شہر امیت راگھو، وجے، راہل اور فخر الدین کی حیثیت سی کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی افراد نے نوجوانوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔