ETV Bharat / city

کورونا کی تیسری لہر سے قبل بچوں کےلیے آئی سی یو بیڈز کا انتظام

author img

By

Published : May 25, 2021, 9:22 PM IST

نوئیڈا میں کورونا وبا کی تیسری لہر سے پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں کے لیے 100 آئی سی یو بیڈ کی سہولت کا انتظام کیا جارہا ہے۔

کورونا کی تیسری لہر سے قبل بچوں کےلیے آئی سی یو بیڈز کا انتظام
کورونا کی تیسری لہر سے قبل بچوں کےلیے آئی سی یو بیڈز کا انتظام

نوئیڈا میں واقع ضلعی اسپتال میں چلڈرنس آئی سی یو بیڈ کا انتظام کیا جارہا ہے جبکہ یہاں پیڈیاٹرک آئی سی یو وارڈ میں بیڈز کی تعداد صرف 10 تھی، لیکن وبا کی تیسری لہر کے خطرات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے چلڈرن پی جی آئی اسپتال میں 100 آئی سی یو بیڈ تیار کرنا کا کام شروع کردیا ہے۔

اس کے علاوہ میڈیکل کالج میں 100 آئی سی یو بیڈ کا بھی انتظام کیا جائے گا جس کے بعد ضلع میں بچوں کے لیے سرکاری ہسپتال میں 200 آئی سی یو بیڈ کی سہولت رہے گی۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران نوئیڈا کے اسپتالوں میں بیڈز کا کافی قلت دیکھی گئی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بیڈز کی تعداد کو بڑھانے کےلیے کوشاں ہے۔ ڈی ایم سہاس ایل وائی نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت تیسری لہر سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ انتظامیہ کی جانب سے صرف اعلانات کئے جارہے ہیں یا اس کی زمینی سطح پر بھی کوئی اثر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.