ETV Bharat / city

باجرے کی پیداوار کے لئے ایپیڈا کا پانچ سالہ منصوبہ - etv bharat urdu

زرعی پیداوار برآمدات اور ترقی اتھاریٹی- ایپیڈا بین الاقوامی سطح پر باجرے کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر اس کی ترقی اور تحقیق کے لئے ایک پانچ سالہ منصوبہ تیار کررہا ہے۔

باجرے کی پیداوار کے لئے ایپیڈٓ کا پانچ سالہ منصوبہ

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 6:33 PM IST

جمعرات کے روز یہاں مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے بتایا کہ ایپڈا ، باجرا اور اس کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے بھارتی جوار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر ایک ایکشن پلان تیار کر رہا ہے۔ اس ایکشن پلان میں نیشنل نیوٹریشن انسٹی ٹیوٹ اور فارمر پروڈیوسر ایسوسی ایشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اپیڈا 2021-2026 کے لئے باجرا اور اس کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کررہا ہے۔

تمام متعلقہ فریقوں کو شامل کرکے ایک مقررہ وقت میں ہدف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت باجرا علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

اس کے لئے کاشتکاروں ، کسان پروڈکشن ایسوسی ایشنوں ، برآمد کنندگان اور متعلقہ تنظیموں کے لئے پلیٹ فارم لانے کی کوشش کی جائے گی۔ بھارتی منڈی کے لئے بین الاقوامی سطح پر ممکنہ منڈیوں کی تلاش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.