ETV Bharat / city

انوراگ کی تقریر کی رپورٹ الیکشن کمیشن کے حوالے - اشتعال انگیز نعرہ لگوانے

دہلی کے چیف الیکشن افسر نے خزانہ کے وزیرمملکت انوراگ ٹھاکر اور مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان پرویش ورما کی مبینہ طورپر اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں منگل کور پورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔

anurag thakur hate speech
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 8:39 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:58 AM IST

مسٹر ٹھاکر نے پیر کو رٹھالا اسمبلی حلقہ میں ایک تقریر کے دوران بھیڑ سے اشتعال انگیز نعرہ بھی لگوایا تھا۔ اس پر چیف الیکشن افسر نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ الیکشن افسر سے رپورٹ مانگی تھی اور اسے آج کمیشن کو بھیج دیا۔

دہلی کے چیف الیکشن افسر نے خزانہ کے وزیرمملکت انوراگ ٹھاکر اور مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان پرویش ورما کی مبینہ طورپر اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں منگل کور پورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔
دہلی کے چیف الیکشن افسر نے خزانہ کے وزیرمملکت انوراگ ٹھاکر اور مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان پرویش ورما کی مبینہ طورپر اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں منگل کور پورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔
وزیرمملکت کے رٹھالہ میں انتخابی اجلاس کے دوران اشتعال انگیز نعرہ لگوانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہورہا ہے اس میں مسٹر ٹھاکر نے ریلی میں موجود بھیڑ سے اسٹیج سے نعرہ 'ملک کے غداروں، کو۔۔۔۔ جس کے بعد اسٹیج کے نیچے لوگوں نے جواب میں ’گولی مارو۔۔۔کو' کہا۔مسٹر ٹھاکر کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے ہی کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ آور ہے۔ آل انڈیا خواتین کانگریس نے اس ویڈیو کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی پولرائزیشن میں مصروف ہے۔آٹھ فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے رٹھالہ سے بی جے پی کے منیش چودھری، عام آدمی پارٹی کے مہندر گوئل اور کانگریس امیدوار پردیپ کمار پانڈ ے کے مابین مقابلہ ہے۔مسٹر ورما نے بھی کل کہا تھا کہ اگر دہلی میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو ایک مہینہ کے اندر سرکاری زمین پر بنی تمام مسجدوں کو ہٹا دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ 11 فروری کے بعد ایک مہینہ کے اندر ان کے لوک سبھا حلقہ میں جتنی بھی مسجدیں سرکاری زمین پر بنی ہیں ان تمام کو ہٹوا دیا جائے گا۔ سرکاری زمین پر بنی ایک بھی مسجد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.