ETV Bharat / city

Amul hikes milk prices: امول کا دودھ 2 روپیے مہنگا ہوا - Amul hikes milk prices

دودھ کمپنی امول نے یکم مارچ سے دو روپیے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نصف کیلو دودھ کی رقم 30 روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہے Amul's Milk Became Expensive Two Rupees۔

Amul's milk became expensive  Two Rupees
Amul's milk became expensive Two Rupees
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 9:54 AM IST

نئی دہلی: ملک میں مہنگائی بدستر جاری ہے۔ آج سے امول ڈیری نے ملک بھر میں دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے نافذ ہو گیا ہے Amul's Milk Expensive۔

قیمتوں میں اضافہ امول دودھ کے تمام برانڈز، سونا، تازہ، شکتی، ٹی اسپیشل کے ساتھ ساتھ گائے کے دودھ پر بھی اثر انداز ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد بازاروں میں امول گولڈ کی قیمت 30 روپے (آدھا لیٹر) ہوگئی، جبکہ امول تازہ 24 روپے (نصف کیلو) اور امول شکتی 27 روپے (نصف کیلو) میں دستیاب ہو گی۔

یاد رہے کہ گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (GCMMF) نے پہلے جولائی 2021 میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ امول نے تقریباً آٹھ ماہ بعد قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہے، قیمتوں میں اضافے پر کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ یہ اشیائے خوردونوش کی اوسط مہنگائی سے بہت کم ہے۔

کمپنی نے کہا کہ دو روپے کے اضافے کا مطلب چار فیصد اضافہ ہے۔ کمپنی نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں امول نے اپنے تازہ دودھ کی رینج کی قیمتوں میں صرف 4 فیصد سالانہ اضافہ کیا ہے۔ توانائی، پیکجنگ، ٹرانسپورٹیشن، جانوروں کے چارے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دودھ کی پیداوار کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

200 گرام دہی کی قیمت پہلے کی طرح 15 روپے، 400 گرام دہی کے پیکٹ کی قیمت 28 روپے اور ایک کلو دہی کی قیمت 63 روپے ہے۔ لسی 10 روپے کا پیکٹ اور پنیر 76 روپے 200 گرام پہلے کی طرح دستیاب رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.