ETV Bharat / city

Amit Shah On Northeast: سابقہ ​​حکومتوں نے شمال مشرقی بھارت کو نظر انداز کیا - شمال مشرقی بھارت کی ترقی

جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ (Video conferencing) کے ذریعے انڈین چیمبر آف کامرس (Indian Chamber of Commerce) کے سالانہ اجلاس میں 'انڈیا@75_ امپاورینگ نارتھ۔ ایسٹ انڈیا' کے موضوع پر بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی نے سال 2014 میں بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیر اعظم کے امیدوار بننے کے طور پر انہوں نے بھارت کی ترقی کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کی ترقی کے لئے اپنے وژن کا اشتراک کیا۔

سابقہ ​​حکومتوں نے شمال مشرقی بھارت کو نظر انداز کیا

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 8:54 PM IST

Updated : Nov 25, 2021, 9:05 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Union Home Minister Amit Shah) نے آج سابقہ ​​حکومتوں پر شمال مشرقی بھارت (Northeast India) کی ترقی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت (Modi Government) نے گذشتہ سات برسوں میں اس علاقے کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔

جمعرات کو یہاں ویڈیو کانفرنسنگ (Video conferencing) کے ذریعے انڈین چیمبر آف کامرس (Indian Chamber of Commerce) کے سالانہ اجلاس میں 'انڈیا@75_ امپاورینگ نارتھ۔ ایسٹ انڈیا' کے موضوع پر بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی نے سال 2014 میں بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیر اعظم کے امیدوار بننے کے طور پر انہوں نے بھارت کی ترقی کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کی ترقی کے لئے اپنے وژن کا اشتراک کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب تک کسی بھی ملک کی ہمہ جہت اور متوازن ترقی نہ ہو، تب تک وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مرکزی وزیر داخلہ (Union Home Minister) نے کہا کہ آزادی کے بعد مغربی اور جنوبی بھارت(South India) میں زیادہ ترقی ہوئی لیکن اگر ہم 70 سال کے پس منظر کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ مشرقی بھارت (East India) کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ حکومت بننے کے بعد ہم مشرقی بھارت (East India)کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے اور اسے باقی بھارت کی ترقی کے برابر لاکر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ گزشتہ 7 برسوں سے مشرقی خطے میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم مشرقی بھارت (East India)کی ترقی کی بات کرتے ہیں تو شمال مشرق (Northeast) کی ترقی کے بغیر اس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو (Azadi Ka Amrut Mahotsav) کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے میں مجاہدین آزادی (Freedom Fighters) نے ہمیں آزادی دلانے کے لیے اپنی عظیم قربانی دی، ان کو یاد کرکے نئی نسل ان سے جڑے گی۔ دوسرے حصے میں ہمیں ایک عہد لینا ہے جہاں سے ہم نے بھارت کو 75 سے 100 سال تک لے جانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 'وزیر اعظم نے ان 25 سالوں کو آزادی کا امرت دور قرار دیا ہے اور ان 25 سالوں میں بھارت کو دنیا کے ہر میدان میں اس ویژن کے ساتھ آگے بڑھنے والا پہلا ملک ہونا چاہیے۔ اقتصادی ترقی کے میدان میں وزیر اعظم نے ہمارے سامنے پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف رکھا ہے اور یہ شمال مشرق (Northeast) کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 25, 2021, 9:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.