ETV Bharat / city

ایمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے احمد آباد سول اسپتال کا کیا دورہ - کورونا وائرس

احمد آباد شہر میں کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا قہر تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ایسے میں دہلی کے ایمز اسپتال کی ٹیم نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت کی پیش کش کے بعد احمد آباد سول اسپتال کا دورہ کیا۔

ایمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے احمد آباد سول اسپتال کا کیا دورہ

author img

By

Published : May 9, 2020, 4:35 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی ایمز ہسپتال کے 3 ڈاکٹروں کی ٹیم ریاست گجرات کے شہر احمد آباد پہنچی جہاں اس ٹیم نے احمد آباد سول اسپتال کا دورہ کرکے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

کورونا وائرس احمد آباد میں مسلسل مہلک ہوتا جا رہا ہے، گجرات میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد احمد آباد میں سامنے آئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مرکز کو ایک تجویز پیش کی گئی تھی جس کے تحت دہلی ایمز کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تفتیش کے لئے احمد آباد پہنچی تھی۔

ایمز
ایمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے احمد آباد سول اسپتال کا کیا دورہ

اس ٹیم میں ایمز دہلی کے ڈائریکٹر اور سینئر ڈاکٹر رندیپ گلیریا اور ڈاکٹر منیش سوریجا بھی شامل تھے۔

مہمان اور میزبان ڈاکٹروں کے مابین ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سول اسپتال کی جانب سے ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں گجرات کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر جینتی روی، ڈاکٹر پربھاکر سمیت سول اسپتال کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 1200 بستروں پر مشتمل کورونا وائرس (کووڈ19) ہسپتال کا دورہ کیا جہاں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ اسپتال انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.