لاک ڈاؤن میں تقریبا تین ماہ کے بعد 25 جون سے ایمس او پی ڈی کی سہولت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں محدود تعداد میں مریضوں کو دیکھا جائے گا۔ اس کے لیے تمام متعلقہ محکموں نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں لیکن یہ تمام سہولیات صرف ہسپتال میں صبح کے وقت چلنے والی او پی ڈی کے لیے ہوں گی، شام میں چلنے والی او پی ڈی اب بھی بند رہے گی۔
ایمس نے جاری کردہ اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ او پی ڈی میں دکھانے کے لیے مریض کو پہلے اپوائنٹمنٹ لینا ضروری ہے۔ محکمہ کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ جسمانی او پی ڈی میں مریض کو بلاتا ہے یا ٹیلی مشاورت کے ذریعہ ان کی جانچ کر کے دوائیں تجویز کر تا ہے۔ اس دوران جن مریضوں کو اپوائنٹمنٹ دی جائے گی ان کے نام اور موبائل نمبر کے ساتھ ان کا ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔