ETV Bharat / city

تاج محل میں پھر سے ہوگی چہل پہل - ای ٹی وی بھارت اردو

کورونا وائرس کی مہلک وبا کے سبب ملک بھر میں نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے تین مہینے تک بند رہنے کے بعد تاریخی مقام تاج محل کو سیاحوں کے لیے 6 جولائی سے کھول دیا جائے گا۔

taj mahal
taj mahal
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 6:39 AM IST

تاج محل (جسے محبت کی نشانی کہا جاتا ہے اور جو دنیا کے سات عجائب میں سے ایک ہے) میں لاک ڈاون سے پہلے ہمیشہ چہل پہل ہوا کرتی تھی اور دنیا بھر سے لوگ تاج محل کو دیکھنے کے لیے آتے تھے لیکن کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لاک ڈاون نافذ کرنے کے بعد اس تاریخی مقام پر سناٹا چھا گیا تھا۔

تاج محل کو بند کرنے سے چھوٹے کاروباری، ٹریڈرس، دکاندار، گائیڈز اور دیگر افراد کا روزگار متاثر ہوا تھا لیکن اب تاج محل کو دوبارہ سیاحوں کے لیے کھولنے کے فیصلے کا تمام لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

تاج محل میں پھر سے ہوگی چہل پہل

نیشنل مونومینٹ سکیورٹی کمیٹی کے صدر منور علی نے کہا کہ 'تاج محل کو سیاحت کے لیے بند کرتے وقت ہم نے کہا تھا کہ یہاں جو بھی انتظامات کرنے ہوں گے وہ ہم کریں گے جو ہم آج کر رہے ہیں۔ یہ ایک اچھی بات ہے کہ اس تاریخی مقام کو سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔ اس فیصلے سے چھوٹے کاروباریوں اور دیگر لوگوں کو راحت ملے گی جن کا روزگار متاثر ہوا تھا۔'

واضح رہے کہ مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل نے اعلان کیا تھا کہ کووڈ 19 لاک ڈاون میں نرمی دینے پر تمام تاریخی مقامات کو 6 جولائی سے سیاحت کے لیے کھول دیا جائے گا۔'

پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ 6 جولائی سے تمام تاریخی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.