ETV Bharat / city

چننی حکومت کاغذ دیکر پنجاب کے عوام کو جھانسہ دے رہی ہے: سسودیا - پنجاب میں کانگریس حکوت

پنجاب میں کانگریس حکوت کے خلاف عام آدمی پارٹی کا حملہ جاری ہے گزشتہ دنوں پارٹی کے سینئر رہنما راگھو چڈھا نے پریس کانفرنس کرکے چننی حکومت کی تنقید کی تھی وہیں آج دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہا کہ کانگریس کی چننی حکومت ایک’ 5 مرلہ زمین ‘ گارنٹی کارڈ دینے کے نام پر پنجاب کے عوام کو جھانسہ دے رہی ہے۔

چننی حکومت کاغذ دیکر پنجاب کے عوام کو جھانسہ دے رہی ہے: سسودیا

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 1:50 AM IST

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سسودیا نے سنیچر کو پنجاب دورے کے دوران جالندھر میں صحافیوں سے کہا کہ جس طرح کیپٹن کا روزگار کارڈ فریب تھا ویسا ہی فریب چننی حکومت دوبارہ پنجاب کے عوام کے ساتھ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرلہ زمین کی اسکیم 1961 میں شروع کی گئی تھی لیکن آج تک نہ تو کانگریس حکومت نے اور نہ ہی پنجاب کی کسی دوسری حکومت نے اس پر عمل کیا ہے اور نہ ہی کسی بھی شخص کو اس اسکیم کے تحت زمین ملی ہے۔ اب بھی چننی حکومت لوگوں کو زمین نہیں دے رہی ہے بلکہ زمیں دینے کے وعدے کا کاغذ دیکر پنجاب کے عوام کو جھانسہ دے رہی ہے۔

چننی حکومت کاغذ دیکر پنجاب کے عوام کو جھانسہ دے رہی ہے: سسودیا

سسودیا نے کہا کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات سے تین مہینے پہلے کانگریس نے پنجاب کے نوجوانوں کو جھانسہ دیتے ہویے روزگار کارڈ تقسیم کیے تھے اور کیپٹن امریندر نے وعدہ کیا تھا کہ اگر حکومت اقتدار میں آئی تو روزگار کارڈ رکھنے والے تمام لوگوں کو روزگار دیں گے ورنہ روزگار بھتہ دیں گے لیکن کانگریس حکومت نے 4.5 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود نوجوانوں کو نہ تو روزگار دیا ہے اور نہ ہی روزگار الاؤنس دیا ہے۔ کانگریس اور کیپٹن صاحب اپنے تمام وعدے بھول گئے اور پنجاب کے لوگوں کو جھانسہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت بھی شرپسندوں کی نکیل کسے تاکہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے: شیخ حسینہ

انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے پنجاب دورے کے دوران امرتسر میں شریوالمیکی یرتھ مقام، شری رام تیرتھ دھام میں پنجاب کی خوشحال اور امن کے لیے دعا کی۔ انہوں نے پنجاب کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ مشترکہ بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان والمیکی کے آشیرواد سے اس بار پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی اور وہ مل کر ایک خوشحال پنجاب کی تعمیر شروع کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.