ETV Bharat / city

عام آدمی کا رپورٹ کارڈ: 26 سے گھر گھر دستخطی مہم - پانچ سال کا رپورٹ کارڈ

دہلی اسمبلی کے اگلے برس ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر عام آدمی پارٹی (آپ) کامیابی کے جھنڈے پھر سے لہرانے میں مصروف وزیراعلی اروند کیجریوال نے منگل کو اپنی حکومت کے پانچ سال کے کام کاج کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے 26 دسمبر سے گھر گھر جاکر دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عام آدمی کا رپورٹ کارڈ:26 سے گھر گھر دستخطی مہم

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 7:54 PM IST

مسٹر کیجری وال نے اپنے پوری کابینہ کے ساتھ پارٹی کے راؤز ایونیو میں واقع دفتر میں نامہ نگاروں میں پانچ سال کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کے اندر عوام مالک ہوتی ہے، منتخب حکومت عوام کی خدمت گار ہوتی ہے۔‘‘

اپنےخادم سے کام کا حساب مانگنا مالک کا حق ہے۔ اس لئے ہم پانچ سال کے کام کا حساب دہلی کی عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔‘‘

وزیراعلی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ ملک میں دہلی ایک ایسا شہر ہے جہاں 24 گھنٹے ساتوں دن بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہی نہیں راجدھانی ملک کا ایسا شہر ہے جہاں 200 یونٹ ماہانہ کھپت والے بجلی کے صارفین کو بجلی کا بل ادا نہیں کرنا پڑتا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کو بہتربنانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اب دہلی کے شہریوں کو طبی خرچ کے سلسلے میں فکر کرنے کوئی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔حکومت نے دہلی کے ہر شہریوں کو مفت صحت خدمات مہیا کرایا ہے۔ حکومت نے گھر کے نزدیک ہی طبی سہولیات مہیا کرانے کے لئے 400 محلہ کلینک کھولا اور سرکاری اسپتالوں کو شاندار بنایا۔

تعلیم کے شعبہ میں حکومت کے پانچ برسوں کی کامیابیاں شمار کرتے ہوئے مسٹر کیجری وال نے کہا کہ ’’ہم نے دہلی میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو تعلیم مہیا کرانے کا التزام کیا اور ان پانچ برسوں میں تعلیم کا بجٹ تین گنا کیا گیا۔ نجی اسکولوں میں پانچ برسوں کے دوان منمانی فیس بڑھانے پر روک لگائی گئی۔‘‘

خواتین کی سلامتی کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے۔دہلی میں ایک لاکھ 40 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں اور جلد ہی اتنے اور لگائے جائیں گے۔ دو لاکھ اسٹریٹ لائٹ لگانے کا کام 26 دسمبر سے شروع ہوجائے گا۔

انہوںنے کہا کہ خواتین کی سلامتی سے ان کی حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے والی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو 20 لاکھ اسٹریٹ لائٹ لگانے کے لئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ’’جب عام آدمی پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی تھی دہلی کے صرف 58 فیصد گھروں میں پانی موجود تھا۔ پانچ برسوں کے دوران اسے 93 فیصد گھروں تک پہنچایا گیا ہے اور جو سات فیصد باقی رہ گئے ہیں وہاں بھی جلد ہی اس کا انتظام کردیا جائے گا۔‘‘

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سبھی سیاسی پنڈتوں کے اندازے کو جھٹلادینے والی عام آدمی پارٹی نے اگلے برس کے شروع میں دہلی اسمبلی کے ہونےوالےانتخابات کی تیاریوں کےسلسلے میں 26 دسمبر سے گھر گھر جاکر دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں آپ کو 70 میں سے 67 سیٹوں پر تاریخی کامیاب حاصل ہوئی تھی۔ ان انتخابات میں مسلسل تین مرتبہ حکومت میں رہی کانگریس کا پوری طرح صفایا ہوگیا تھا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کو صرف تین سیٹیں ملی تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.