ETV Bharat / city

دہلی: مال کے تعمیراتی کام کے دوران مٹی میں دبنے سے مزدور ہلاک - falling of basement soil of constructing mall in delhi

سٹی سنٹر مال کے تہہ خانہ (بیسمنٹ) کی مٹی گر گئی، جس میں ایک مزدور مٹی میں دب گیا۔

laborer crushed to death
laborer crushed to death
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 9:58 AM IST

قومی راجدھانی دہلی کے دوارکا سیکٹر 12 میں ویگاس مال کے قریب بنائے جانے والے سٹی سنٹر مال کے تہہ خانہ (بیسمنٹ) کی مٹی گر گئی، جس میں ایک مزدور مٹی میں دب جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر بعض مزدور بال بال بچ گئے۔ تمام سرکاری ایجنسیوں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کر کے مزدور کو باہر نکالا۔ فائر بریگیڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت تمام ایجنسیوں نے کارروائی کو انجام دیا۔

دہلی: مال کے تعمیراتی کام کے دوران مٹی میں دبنے سے مزدور ہلاک
بتایا جارہا ہے کہ لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، مٹی کو روکنے کے لئے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ غنیمت رہی کہ دوسرے مزدور زد میں آنے سے بال بال بچ گئے، بصورت دیگر بہت ساری زندگیاں ختم ہوجاتیں۔ پولیس نے مال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ شیخ اگور نامی 34 سالہ مزدور گھنٹوں تک مٹی میں دبے رہنے کے بعد فوت ہوگیا، جو مغربی بنگال کے مالدہ ٹاؤن کے رہنے والے تھے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فائر بریگیڈ نے بھی لاپروائی اور کوتاہی کی جانب اشارہ کیا ہے۔ پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.