ETV Bharat / city

یوگی پر متنازع تبصرہ: گرفتارصحافی کو رہا کرنے کا حکم - سپریم کورٹ

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر متنازع تبصرہ کرنے کے معاملے میں گرفتار صحافی پرشانت کنوجیا کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یوپی پولیس کی زبردست نہ صرف سرزنش کی بلکہ انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

پرشانت کنوجیا
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 12:12 PM IST

Updated : Jun 11, 2019, 12:27 PM IST

عدالت عظمیٰ نے یوپی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر انہیں کن دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

کورٹ نے کہا کہ کنوجیا کو فوری رہا کیا جانا چاہیے،لیکن ان پر کیس چلتا رہے گا۔

عدالت عظمیٰ نے کہا' پرشانت کنوجیا نے جوپوسٹ شیئر کیا اور لکھا، اس پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن انہیں گرفتار کس بنیاد پر کیا گیاا؟ ' سپریم کورٹ نے کہا کہ آخر ایک ٹوئٹ کے لیے ان کو گرفتار کیے جانے کی کیا ضرورت تھی۔'

یہی نہیں عدالت عظمیٰ نے یوپی حکومت کو جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی کا سبق بھی پڑھایا۔

کورٹ نے کہا کہ فری لانس جرنلسٹ کنوجیا کو فی الفور رہا کردینا چاہیے۔

کورٹ نے کہا کہ لوگوں کی آزادی پوری طرح برقرار ہے اور اس سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ یہی آئین کی جانب سے دیئے گئے حقوق ہیں، جس کی کوئی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔

پرشانت کی اہلیہ جگیشا اروڑا نے پیر کو عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے ان کی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔

ان کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ صحافی پر لگائی گئی دفعات ضمانت کے ضمرے میں ہیں۔ ایسے معاملے میں کسی بھی ملزم کو حراست میں نہیں بھیجا جاسکتا ہے۔ عرضی پر فوراً سماعت کی ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ گرفتاری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

غور طلب ہے کہ پرشانت کنوجیا نے یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے تعلق سے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے متنازع کیپشن لکھا تھا۔

Intro:Body:

mufeez

Conclusion:
Last Updated : Jun 11, 2019, 12:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.