شاہدرہ ضلع مجسٹریٹ دفتر کے ایک افسر نے بتایا کہ دفتر میں کورونا کی دستک سے افسران کو خود کے ساتھ ساتھ اپنے اہل خانہ کی فکر ستا رہی ہے، کیوں کہ حکومت نے ضلع انتظامیہ کے افسران کے لیے الگ سے کہیں رکنے کا انتظام نہیں کیا ہے۔
افسر نے مزید بتایا کہ جمعرات کو ایس ڈی ایم سمیت 10 افراد کی کورونا رپورٹ آئی جس میں چھ افسران کورونا مثبت پائے گئے ہیں، ان سبھی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
افسر کے مطابق ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں کام کا دباؤ زیادہ ہے، جس کی وجہ سے کورونا مثبت مریض کے رابطے میں آئے افسران کو ابھی تک قرنطین نہیں کیا جا سکا ہے۔