گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 54 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کی مثبت مریضوں کی شرح بڑھ کر09.0فیصد ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کورونا سے کسی بھی شخص کی جان نہیں گئی ہے۔
دہلی حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں اب تک کورونا کے کل 14 لاکھ 40 ہزار 230 کیسز درج کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کل 57900 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد 45408 اور اینٹیجن کی تعداد 12492 ہے۔
اس وقت دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی کل تعداد 104 ہے۔
ایکٹو کیسز کی تعداد 388 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 85198 لوگوں نے ویکسین لگائی ہے۔ اب تک کل7705720 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک مل چکی ہے۔