ETV Bharat / city

موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2019 کے تحت 3900 چالان - وہیکل ایکٹ

دارالحکومت دہلی میں اتوار کو دہلی پولیس نے نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے لئے پہلے ہی دن 3900 چالان جاری کیے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 2, 2019, 5:01 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:24 AM IST

پارلیمنٹ نے موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2019 کو جولائی میں منظور کیا گیا تھا ۔ یہ بل سڑک حادثات کو کم کرنے اور لوگوں کی حفاظت کے لئے لایا گیا تھا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، اتوار کے روز وہیکل ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے لئے پہلے ہی دن 3900 چالان جاری کئے گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کہا کہ 'دہلی حکومت موٹر وہیکلز ترمیمی ایکٹ کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل ٹریفک پولیس سمیت دیگر شراکت داروں سے مشاورات کریگی''۔ گہلوت نے ایک بیان میں کہا، "ایکٹ کے تحت کئی سالوں کے وقفے کے بعد بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں، پھر ٹریفک پولیس اور دیگر شراکت داروں سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

موٹر وہیکل ایکٹ کا سیکشن 200 کے نئے قاعدے کے تحت ، ہیلمٹ نہیں پہننے والے یا سیٹ بیلٹ نہیں پہننے والے افراد پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔جبکہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کو پانچ ہزار روپے تک جرمانہ یا تین ماہ تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 3:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.