دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی بنیاد پر انفیکشن کی شرح کم ہوکر 0.36فیصد رہ گئی۔ اس دوران 63,610 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 63,379 متاثرہ نہیں ملے۔ راجدھانی میں انفیکشن کی شرح 0.36 فیصد رہی۔ دہلی میں اب تک 1.98کروڑ سے زیادہ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔ اس مدت میں اموات کی شرح 1.72فیصد رہی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راجدھانی میں 63610 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 50,139 آر ٹی پی سی آر اور 13,471 لوگوں کا ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں اس دوران 876مزید مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اس وباسے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,99,640 ہوگئی ہے۔ فی الحال راجدھانی میں 1932 کورونا مریض ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ فعال معاملات کی موجودہ تعداد کم ہوکر 5,208رہ گئی ہے۔ دہلی میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد کم ہوکر 11,420رہ گئی ہے۔
اس درمیان گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15,705 لوگوں کوکورونا کا ٹیکہ لگایا گیا جن میں سے 14,846 کو پہلی خوراک اور 859کو دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک 56,66,524 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔
یو این آئی
دہلی میں کورونا وائرس کے 231 نئے معاملے - قومی دارالحکومت دہلی
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کے ساتھ ساتھ مرنے والوں کے اعداد و شمار میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ دہلی میں پیر کو انفیکشن کے صرف 231 نئے معاملے سامنے آئے اور 36مزید مریضوں کی اس وبا سے موت ہوئی۔