شاہین باغ کے مظاہرین نے آج دو ایسے مشتبہ نوجوان کو پکڑا جو ویڈیو بنا رہے تھے اور قابل اعتراض حرکت بھی کر رہے تھے.
مظاہرہ کے منتظمین نے پریس کانفرنس کرکے یہ دعوی کیا کہ یہ دونوں نوجوان غلط نیت سے مظاہرہ میں آکر ویڈیو بنا رہے تھے.
انہوں نے ان دونوں نوجوانوں کا واٹس ایپ چیک کیا جس میں یہ لوگ ایک خاص پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں اور شاہین باغ کے خلاف بدنیتی رکھتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران وکیل دیپانشو ساہو نے بتایا کہ یہ لوگ سخت گیر ہندو جماعت سے وابستہ ہیں اور فنڈ لے کر شاہین باغ کا مظاہرہ خراب کرنے آئے تھے۔
ان دونوں مشتبہ نوجوانوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔