یہ اسکولز آئندہ یکم جولائی سے شروع ہو سکتے ہیں۔ محکمہ کے افسروں کے مطابق کاغذی کارروائی پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ دو برس پہلے محکمہ تعلیم نے ضلع کے 19 ایسے گاؤں کی نشاندہی کی تھی جہاں اسکولز کی کمی تھی۔ پورے ضلع سے محکمہ نے فہرست حاصل کر کے اعلی افسران کو سونپی جسے اب منظوری مل گئی ہے۔
ضلع کے جن گاؤں میں 19 اسکز کھولے جانے ہیں، ان میں فیروز پور جھرکہ کے چندورکا باس، بدھوباس، گھٹواسن، پونہانہ میں شمشاباد، تاوڈو کے سینیکا، اندرا کالونی، نوح میں الیٹا، ننگلہ، میو گاؤں سمیت دیگر گاؤں شامل ہیں۔
ضلع تعلیم افسر نے بذریعہ فون ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ضلع کے ان سبھی گاؤں سے محکمہ نے پرائمری اسکولز میں ہونے والے بچوں کے داخلے کی فہرست تیار کر لی ہے اور حکم جاری ہوتے ہی کلاسز شروع ہو جائیں گی۔ ضلع میں جلد ہی 19 اسکولز شروع کیے جائیں گے۔'
بتایا جاتا ہے کہ ان اسکولز کے کھلنے سے بچوں کے ڈراپ آؤٹ میں کمی آئے گی۔