ETV Bharat / city

اتراکھنڈ وزیراعلی کے خلاف الزامات کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم - اتراکھنڈ وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ایک صحافی کے خلاف مقدمہ کو منسوخ کردیا جس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مبینہ طور پر الزام عائد کیا تھا کہ ایک شخص نے نوٹ بندی کے دوران اتراکھنڈ وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائی تھی۔

CM Case
CM Case
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 1:31 AM IST

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

جسٹس رویندرا میتھانی نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس سے متعلق تمام دستاویزات کو کورٹ میں پیش کیا جائے۔

امیش شرما نامی ایک صحافی نے ہائی کورٹ میں ایک اپیل دائر کی تھی کہ سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر ان کے خلاف درج مقدمے کو منسوخ کیا جائے۔

CM Case
CM Case

اس پوسٹ میں مبینہ طور پر الزام عائد کیا تھا کہ ایک شخص نے نوٹ بندی کے دوران اتراکھنڈ وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت سے تعلق رکھنے والے ہریندر سنگھ راوت اور ان کے اہلیہ کے اکاؤنٹ میں وزیر اعلی کے فائدہ کے لیے رقم جمع کروائی تھی۔ سوشل میڈیا کے اس پوسٹ میں بینک اسٹیٹ مینٹ بھی اٹیچ کیا گیا تھا۔

ہریندر سنگھ نے 31 جولائی کو دہرادون پولیس اسٹیشن میں صحافی کے خلاف ایک کیس درج کروایا جس میں صحافی پر بلیک میل کا الزام عائد کیا گیا۔ ہریندر سنگھ نے دعوی کیا کہ تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

جسٹس میتھانی نے صحافی کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کردیا اور اس پورے معاملے میں سی بی آئی تحقیقات کا حکم جاری کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.