ETV Bharat / city

بیجاپور: دریائے اندراوتی میں ڈوبنے سے 2 ہلاک

ہلاک دونووں نوجوان کی علاقے میں اچھے تیراک کے طور پر شناخت تھی۔

bijapur
bijapur
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 7:20 AM IST

اتراکھنڈ کے ضلع بیجاپور کے بھوپال پٹنم میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ندی میں ڈوبنے سے 2 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ گولاپیٹا گاؤں کے دو باشندے اندراوتی ندی میں ڈونبے کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔ مُلکر گنپت راؤ اور تمڑی گوپال مہاراشٹر کے دیسیل پیٹا میں شادی کی ایک تقریب سے گھر لوٹے تھے۔ آتے ہی دونوں نوجوان دریائے اندراوتی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد گولاپیٹا میں ماتم کا موحول ہے۔

مُلکر گنپت راؤ اور تمڑی گوپال گاؤں کے اچھے تیراک سمجھے جاتے تھے۔ ان کے ڈوبنے کی خبر سے گاؤں کے لوگ حیران اور غمزدہ ہیں۔ دونوں افراد مٹی مرکا کے ویراگھاٹ سے گھر آرہے تھے۔ واقعہ ہفتہ کی سہ پہر 1 بجے کا ہے۔ یہ دونوں افراد تقریباً 800 میٹر چوڑی اندراوتی ندی کو تیر کر پار کررہے تھے لیکن اس دوران دونوں ندی کی گہرائی میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے کے سبب دونوں کی موت ہوگئی ہے۔ دونوں کو دوسرے لوگوں نے ڈوبتے ہوئے بھی دیکھا۔ مقامی لوگ ان کی مدد کے لئے کشتی کے ذریعے پہنچے لیکن تب تک دیر ہوچکی تھی۔ جب دونوں کو ندی سے نکالا گیا تب تک وہ دونوں دم توڑ چکے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آیا۔ دریا پر نگاہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہاں کشتی کے نظام کو درست رکھنے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس علاقے میں بارش کے دونوں اکثر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.