عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ کافی زیادہ بڑھتا جارہا ہے جس کو روکنے کے لیے دہرادون کے ایک تاجر کی جانب سے خودکار سینسر نما ایک سینیٹائیزر مشین کو مفت میں محکمہ پولیس کے مختلف دفاتر میں لگائی جارہی ہے۔
اس مشین کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سینسر لگا ہوا ہے جیسے ہی آپ اپنے ہاتھ کو اس مشین کے نیچے لے جائنگے تبھی وہ مشین آپ کے ہاتھ میں سینیٹائزر دے گی جس کے بعد آپ کسی چیز کو چھوئے بغیر اپنا ہاتھ محفوظ کرسکتے ہیں۔ اس قسم کی مشین زیادہ تر سرکاری دفاتر، ہوٹل کے کاروباری اداروں جیسے مقامات پر زیادہ موثر سمجھی جاتی ہے اور ایک بار میں 100 افراد کے ہاتھ صاف کرنے کے لیے اس مشین کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ سینسر سے کام کرنے والی خود کار سینیٹائزر مشین اتراکھنڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے دہرادون میں برتنوں کے ایک تاجر گوروندر آنند نے تیار کروایا ہے۔
پولیس آفس میں آنے والے تمام لوگوں کو سینیٹائیز ہونے کے پیش نظر یہ مشین اتھارکھنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر کے مختلف دفاتر سمیت کووڈ-19 کنٹرول روم میں مفت میں نصب کی جا رہی ہے۔
سینسر سے چلنے والی مشین کو ایک بار بجلی سے چارج کرنا پڑتا ہے جس کے بعد یہ 12 گھنٹے سے زیادہ بیٹری کے ساتھ کام کرتی ہے۔
محکمہ پولیس کے متعدد دفاتر میں یہ مشین مفت میں لگانے والے واریر تاجر گروندر آنند کا کہنا ہے کہ یہ مشین مکمل طور پر حفظان صحت کی ہے اور کسی چیز کو چھوئے بغیر آپ کے ہاتھ کی صفائی کردیتی ہے۔