ریاست اترا کھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ماتر سدن کے سنت گوپال داس پانچ ماہ قبل گنگا ندی پر کان کنی روکنے کے لئے 100 دن سے زائد بھوک ہڑتال پرتھے۔
بھوک ہڑتال کے دوران ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے حکومت نےانہیں دون ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔ جہاں سے سنت گوپالداس پولیس کو چکما دینے کے بعد لاپتہ ہوگئے، تب سے پولیس اور انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ ان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں کرسکا تھا۔
آج اچانک سنت گوپال داس نے پریس کلب آف دہرادون میں میڈیا کے سامنے آکر پریس کانفرنس کی، جہاں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نےحکومت پرجان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا۔
مزید پڑھیں:پٹنہ میں بم دھماکہ، ایک کی موت
سنت گوپال داس نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر 10 دن میں گنگا پر کان کنی کا سلسلہ بند کرنے کا انتظام نہ کیا گیا اور ان کے مطالبات کو نظرانداز کیا گیاب تو وہ خود کشی کر لیں گے۔