ETV Bharat / city

غریبوں تک نہیں پہنچ پا رہی مدد - poor are not getting ration in utrakhand

اتراکھنڈ کے ضلع اودھمپور کے غریب اور یومیہ مزدوری کرنے والے افراد بھوکے سونے پر مجبورہیں جبکہ ریاستی حکومت غریبوں کی مدد فراہم کرنے کا دعویٰ کررہی ہ۔

poor
poor
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 6:05 PM IST

کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسے میں وزیر اعظم نرندر مودی نے لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ساتھ لوگوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ لوگوں کو کھانا اور ضروری چیزیں مہیا کی جائیں گی۔ اس کے لئے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دے دی گئی ہے لیکن خود بی جے پی اقتدار والی ریاست اتراکھنڈ میں غریبوں کو کھانا نہیں مل پا رہا ہے۔

غریبوں تک نہیں پہنچ پا رہی مدد

لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ساتھ بھارت کی مختلف ریاستی حکومتوں نے اپنی ریاست میں غریبوں کو کھانا فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور اسے عوام تک پہنچانے کی کوشش بھی کی لیکن بی جے پی اقتدار والی ریاست اتراکھنڈ میں حکومت کا دعویٰ کھوکھلہ ثابت ہو رہا ہے، کیونکہ ضلع اودھمپور کے کاشی پور میں واقع کچی آبادی میں لوگوں کو کھانا مہیا نہیں کرایا جا رہا ہے۔

کچی آبادی میں یومیہ مزدور یا دوسرے غریب لوگ آباد ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے کسی قسم کا راشن فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی سماجی تنظیم نے علاقے کا دورہ کر راشن پہنچایا ہے۔

اتراکھنڈ کے ضلع اودھمپور کے غریب بھوکے رہنے پر مجبور، ریاستی حکومت کا دعویٰ کھوکھلہ ثابت ہو رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے پاس اب کوئی کام بھی نہیں ہے اور راشن کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ چاول، دال سے لیکر آلو تک کی قیمت میں اضافہ ہو جانے سے وہ بھوکے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مقامی خواتین نے بتایا کہ اب بچوں کا پالنا مشکل ہو چکا ہے۔ ہمارے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

واضح ہو کہ غریبوں کو فوڈ سیکوریٹی ایکٹ کے تحت راشن فراہم کیا جاتا ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد مختلف ریاستی حکومتوں نے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا ہے لیکن اس کے باوجود غریبوں کو دو وقت کا کھانا ملنا مشکل ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.