ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: دس کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آنے سے لاپتہ - etv bharat urdu

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں فضائیہ کی ٹیم ماؤنٹ ترشول پہاڑ پر کوہ پیمائی کرنے گئی تھی لیکن برفانی تودے کی زد میں آنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔

10 کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں لاپتہ
10 کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں لاپتہ
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 5:20 PM IST

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع سے خوفناک خبر ہے۔ یہاں فضائیہ کی ٹیم جو ماؤنٹ ترشول پہاڑ کو ہ پیمائی کرنے گئی تھی۔

برفانی تودے کی گرفت میں آگئی ہے۔ فضائیہ کے 10 کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ماؤنٹ ترشول کی کوہ پیمائی کرنے کے دوران آنے والے برفانی تودے کی وجہ سے فضائیہ کی کوہ پیمائی ٹیم اس کی گرفت میں آگئی۔ جس میں 10 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔

کرنل امت بشٹ کی قیادت میں نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ سے ریسکیو ٹیم چمولی ضلع سے ترشول چوٹی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ٹیم چمولی کے گھاٹ علاقے سے روانہ ہوئی تھی۔

گھاٹ کے علاقے سے دو ہفتے پہلے ایئر فورس کے کوہ پیماؤں کی یہ ٹیم ماؤنٹ ترشول کی کوہ پیمائی کرنے کے لیے نکلی تھی۔

این آئی ایم (نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ) کے پرنسپل کرنل امیت بشٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔

آئی اے ایف کے 10 کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آگئے اور لاپتہ ہیں۔

فضائیہ کی ٹیم تقریبا 15 دن پہلے 7،120 میٹر بلند ترشول چوٹی کی کوہ پیمائی کرنے کے لیے نکلی تھی۔

مزید پڑھیں:اتراکھنڈ: چیتے نے چار سالہ بچے کو ہلاک کردیا

جمعہ کی صبح ، ٹیم چوٹی پر چڑھنے کے لیے آگے بڑھی۔ اسی وقت برفانی تودہ آیا اور فضائیہ کوہ پیما برفانی تودے کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

این آئی ایم کی تلاش اور بچاؤ ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اترکاشی سے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.