ETV Bharat / city

سرحد سے متصل گاؤں کو فوج کی دوسری لائن کیوں کہا جاتا ہے؟

سنہ 1962 میں بھارت اور چین کے مابین جنگ میں نییی گاؤں کے رہائشی کندن سنگھ نے بھارتی افواج کی مدد کے لیے اپنے گھوڑوں، خچروں اور بکریوں کے ذریعہ فوج کے سامان کو بڑاھوتی اور گیالڈنگ سرحد تک پہنچایا تھا۔

kundan singh helped the army during the india china war in 1962
نییی گاؤں کے رہائشی کندن سنگھ
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 5:08 PM IST

ملک کی سرحد سے متصل دیہاتوں میں رہنے والے باشندوں کو فوج کی دوسری لائن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ سرحدوں کے اطراف میں رہنے والے لوگ فوج کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک گاؤں ریاست اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بھارت چین سرحد پر واقع ہے، جس کا نام نیتی ہے، یہیں کے رہنے والے 86 برس کے کندن سنگھ نے 1962 کی بھارت چین جنگ کے دوران بھارتی فوج کی مدد کی تھی۔ نیتی گاؤں کے لوگ فوج کی مدد کے لیے اب بھی ہمہ وقت کمربستہ رہتے ہیں۔

کندن سنگھ نے کہا کہ جب 1962 میں بھارت چین کے مابین جنگ ہوئی تھی تو وہ اپنے گھوڑوں، خچروں اور بکریوں کے ذریعہ فوج کے لیے بہت سے سامان بڑاھوتی اور گیالڈنگ سرحد تک پہنچایا تھا۔

ملک کے سرحد سے متصل دیہاتوں میں رہنے والے باشندوں کو فوج کی دوسری لائن بھی کہا جاتا ہے

اگرچہ 1962 کی جنگ کے دوران چمولی کی حدود پر کوئی حرکت نہیں ہوئی تھی لیکن پھر بھی ہندوستانی فوج پوری تیاری کے ساتھ یہاں کھڑی ہوئی تھی۔

کندن سنگھ نے کہا کہ اس وقت سرحد تک سڑکیں نہیں بنی ہوئی تھیں وہ جوشی مٹھ سے سرحدوں تک فوج کا سامان پہنچاتے تھے۔

لیکن آج ان کی عمر 86 سال ہے اس کے باوجود بھی ان کا کہنا ہے کہ اگر آج بھی ہندوستانی فوج کو میری ضرورت ہوئی تو وہ آگے آکر فوج کی مدد کے لیے کھڑے ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیتی گاؤں جسے بھارت کا آخری گاؤں بھی کہا جاتا ہے، یہ گاؤں بھارت چین سرحد پر واقع ہے اور یہ بھارت کے شمالی سرے پر واقع ہے۔

سطح سمندر سے تقریبا 3600 میٹر اونچائی پر دریائے سرسوتی کے قریب واقع ہے۔ یہاں کے باشندے کو بھارت، تبت اور منگولیا کے مخلوط لوگوں کی اولاد سمجھے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.