اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں ننکانہ صاحب میں ہوئے حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔
جہاں سکھ برادری اور مسلمانوں نے مل کر پاکستان میں ننکانہ صاحب پر حملے اور سکھوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا پتلا جلایا۔
ہندو اور مسلمانوں نے مل کر کاشی پور میں مہارانہ پرتاپ کراس روڈ پر حکومت پاکستان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
اس دوران مظاہرین نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں اقلیتوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے۔