ریاست اتراکھنڈ میں بھی ان لاک ون کے نفاذ کے بعد حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق 8 جون سے سبھی عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے۔
حکومت کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی مذہبی رہنماؤں نے اسے ملک کے لئے بہتر اقدام قرار دیا۔
در حقیقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت نے فوری طور پر تمام مذہبی مقامات پر پابندی عائد کرنے کا سخت فیصلہ لیا تھا۔
اب جب کہ حکومت نے 8 جون سے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا حکم دیا ہے تو تمام مذہبی رہنماؤں نے اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عبادت گاہوں میں آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ'کرونا وائرس کے تعلق سے خاص احتیاط برتتے ہوئے اس وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعا کااہتمام کریں۔
اس موقع پر اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے قاضی مفتی محمد ذوالفقار نعیمی نے کہا کہ' کورونا وائرس کو یقینی طور پر عبادات الٰہی کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔لہذا لوگوں کو احتیاط برتنے کے ساتھ عبادت میں مشغول رہنا چاہئے۔