دہرادون: اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے نہرو کالونی ڈالن والا کی رہنے والی پشپا منجیال نے اپنی جائیداد راہل گاندھی کے نام کر دی ہے۔ اس کو لے کر خاتون نے دہرادون کورٹ میں وصیت نامہ بھی پیش کیا ہے۔ پشپا کا کہنا ہے کہ وہ راہل گاندھی کے خیالات سے بہت متاثر ہیں۔ ان کے گھر والوں نے ملک کی آزادی سے لے کر آج تک ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنی قربانی پیش کی ہے۔ پسپا نامی یہ خاتون آنکھ سے دیکھ نہیں سکتی ہیں dehraduns elderly woman pushpa manjial۔
کانگریس پارٹی کے مہانگر صدر لال چندر شرما نے کہا کہ خاتون نے اپنی ساری ایف ڈی، سونا جو انہوں نے بینک لاکر میں رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے بینک کا لاکر نمبر اور آکاؤنٹ نمبر وصت نامے میں لکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد بھی جو جائیداد ہوگی، وہ راہل گاندھی کے نام ہوگی۔ یہ وصیت نامہ خاتون نے کورٹ سے رجسٹرڈ کراکر پریتم سنگھ کو سونپا ہے۔
کانگریس رہنما اور رکن اسمبلی پریتم سنگھ نے بتایا کہ خاتون کی عمر 79 برس ہے۔ وہ آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ہیں۔ خاتون نے راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی کے قربانیوں کو ذکر کرتے ہوئے اپنی پوری جائیداد راہل گاندھی کے نام کرنے کی بات کہی۔
بتایا گیا ہے کہ 79 سالہ بزرگ خاتون پشپا منجیال کے پاس 50 لاکھ کی اے ایف ڈی اور 10 تولہ سونا بھی شامل ہیں۔
پشپا، جو گرو نانک انٹر کالج، کھڈبوڈا میں ٹیچر تھیں، سال 1999 میں ریٹائر ہوئیں۔ سماجی خدمت ہی ان کا مقصد تھا، اسی لیے انہوں نے شادی تک نہیں کی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد، سال 2011 میں، انہوں نے اپنی محنت کی کمائی میں سے 25 لاکھ روپے ریاست کے سب سے بڑے اسپتالوں میں سے ایک دون اسپتال کو عطیہ کیے تھے۔ یہ رقم ہسپتال کو ایف ڈی کی شکل میں دی گئی۔
پشپا نے اس وقت اسپتال کے سامنے شرط رکھی تھی کہ وہ اصل رقم خرچ نہیں کرے گی۔ اس سے حاصل ہونے والا سالانہ سود مریضوں کی مدد کرے گا۔ یہ رقم 1.5 لاکھ سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے سالانہ ہے۔ آج بھی اس رقم سے ہسپتال کی بہت سی چھوٹی ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:
- Rahul Gandhi on Inflation: حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیے
- Attack on Muslim Journalists: ہندو مہا پنچایت میں چار مسلم صحافیوں پر حملہ
معاشرے کے زیادہ تر لوگ خود غرض ہوتے ہیں اور ذاتی جھگڑوں میں الجھے رہتے ہیں۔ جبکہ پشپا خود اندھیرے میں رہ کر دوسروں کی زندگی کی روشنی بن گئی ہیں۔ وہ اب 79 سال کی ہیں اور دونوں آنکھوں کی بینائی کھو چکی ہیں۔ اگر پشپا چاہتی تو اس رقم سے آرام سے زندگی گزار سکتی تھی۔ لیکن، اپنی زندگی بھر کی کمائی عطیہ کرکے، وہ خود ایک اولڈ ایج ہوم میں رہ رہی ہیں۔