کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ممالک سے ٹریننگ لے کر لوٹے دھرادون اندرا گاندھی نیشنل فارسٹ اکیڈمی کے 62 افسران کا طبی جانچ کرایا گیا۔ ان تمام افسران میں کوروناوائرس کا شبہ ہونے کے پیش نظر ان کے خون کے نمونے محکمہ صحت کی جانب سے جانچ کے لئے ہلدوانی لیب بھیجے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق 62 ٹرینی آئی ایف ایس آفیسرز کی ایک ٹیم جمعہ کی شام روس، اسپین اور فن لینڈ سے تربیت حاصل کرکے دہرادون واپس لوٹی ہے۔ غیر ملکی دورے سے واپس آنے والے ان ٹرینی آئی ایف ایس افسران کی معلومات ایف آر آئی نے محکمہ صحت کو پہلے ہی دے دی تھی۔
دہرادون سی ایم او ڈاکٹر میناکشی جوشی کی سربراہی میں کام کر رہے کورونا کے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرز اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے بیرون ملک سے آنے والے تمام افسران کا ایف آر آئی جانچ کیا اس دوران چار افسران مشکوک پائے گئے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ اب تک بھارت میں 89 واقعات کی تصدیق ہوچکی ہے، مزید دو افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس: امریکہ میں قومی یوم دعا کا اہتمام
بھارتی ریاست میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ کورونا وائرس کا شکار ریاست مہاراشٹرا ہے، یہ تعداد 31 کو عبور کر چکی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کیرالہ، اترپردیش، کرناٹک جیسی ریاستوں میں بھی یہ خطرناک وائرس پھیل چکا ہے۔