ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: ستپال مہاراج کے ایک بیٹے اور 6 ملازمین کی رپورٹ منفی

اتراکھنڈ کے کابینی وزیر ستپال مہاراج کے ایک بیٹے اور 6 ملازمین کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ منفی رہی ہے۔

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 3:57 PM IST

satpal maharaj
ستپال مہاراج

ستپال مہاراج ، ان کی اہلیہ امریتا راوت اور ان کے پورے خاندان میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اتراکھنڈ میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس دوران ، محکمہ صحت کی ٹیم نے جانچ کے لیے ان کے خاندان کے 6 افراد کے نمونے لیے تھے۔

جس میں ستپال مہاراج اور ان کے کنبہ کے 5 افراد مثبت پائے گئے ہیں لیکن ستپال مہاراج کے ایک بیٹے کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اتوار کی دیر رات ستپال مہاراج اور ان کے کنبہ کے پانچ افراد کو بھی رشیکش ایمس میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی محکمہ صحت کی ٹیم نے ستپال مہاراج کے گھر میں کام کرنے والے 35 ملازمین کے نمونے بھی لیے، جس میں 17 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 12 ملازمین کی رپورٹ منفی آئی۔ اسی کے ساتھ ہی ، بقیہ 6 ملازمین کی رپورٹ بھی آج منفی آئی ہے۔ 6 ملازمین کی رپورٹ میں شبہ ہونے کے بعد دوبارہ جانچ کرائی گئی لیکن دونوں رپورٹز منفی رہی۔ ستپال مہاراج کے گھر پر کام کرنے والے 17 ملازمین کی رپورٹ مثبت ہے اور 18 ملازمین کی رپورٹ منفی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.