ETV Bharat / city

کوتاہی برتنے والے افسران کو وارننگ - رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ

ارریہ میں مرکزی حکومت کے تحت چلنے والی نگراں سمیتی میں کام میں کوتاہی برتنے والے افسران کو وارننگ دی گئی۔

ارریہ میں مرکزی حکومت کے تحت چلنے والی نگراں سمیتی میں کام میں کوتاہی برتنے والے افسران کو وارننگ دی گئی

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 1:43 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں مرکزی حکومت کے تحت چلنے والی نگرانی کمیٹی کی اہم نشست منعقد ہوئی جس کی رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے صدارت کی۔

میٹنگ میں تمام محکموں کے ذریعہ گزشتہ برس ہوئے کام کاج کا جائزہ لیا گیا اور محکمے کے ذمہ داران نے کیے گئے کاموں کی سالانہ رپورٹ نگرانی سمیتی کے ارکان کے سامنے پیش کیا۔

کوتاہی برتنے والے افسران کو وارننگ

اس پر تمام ارکان نے باریکی سے جائزہ لیا اور جو کام نہیں ہوسکے اس ضمن میں سوال کھڑے کیے۔

واضح رہے کہ نشست میں بجلی، سڑک، اقلیتی، تعلیمی، صحت، نل جل، پولیس وغیرہ محکمے کے افسران شامل ہوئے۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ ضلع میں ترقی کیسے ہو اسے ہم سبھی کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنا ہوگا تاکہ ایک نئے ارریہ کی تعمیر ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ جو افسران ترقی کے معاملے میں کوتاہی برت رہے ہیں ایسے افسران کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا اور ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ارریہ میں مرکزی حکومت کے تحت چلنے والی نگراں سمیتی میں کام میں کوتاہی برتنے والے افسران کو وارننگ دی گئی
ارریہ میں مرکزی حکومت کے تحت چلنے والی نگراں سمیتی میں کام میں کوتاہی برتنے والے افسران کو وارننگ دی گئی

رکن پارلیمان نے سخت لفظوں میں کہا کہ گزشتہ نشست میں جن کاموں کی طرف افسران کو توجہ دلائی گئی تھی اس پر اب تک کام نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ایک کورونا وجہ ہوسکتی ہے مگر نگرانی سمیتی میں جن تجاویز پر بحث ہوئی ہے اور جن کاموں کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے اس پر ہر حال میں کام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر رکن پارلیمان نے مختلف محکموں کی جانب سے چل رہے منصوبوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

فاربس گنج کے رکن اسمبلی منچن کیسری نے کہا کہ ضلع میں جو بھی سڑکیں اور پل پلیا کی تعمیر ہورہی ہے اس میں محکمہ کی جانب سے بدعنوانی ہورہی ہے۔

کوتاہی برتنے والے افسران کو وارننگ
کوتاہی برتنے والے افسران کو وارننگ

انہوں نے کہا کہ 'ایسی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ کہیں بھی صحیح طریقے سے کام نہیں ہو رہا ہے، اس معاملے میں ارریہ رکن اسمبلی عابدالرحمن، سکٹی رکن اسمبلی وجے کمار منڈل، نرپت گنج رکن اسمبلی جے پرکاش یادو وغیرہ نے بھی بدعنوانی کی بات کہی'۔

اسی ضمن میں محکمہ کے ذمہ دار اروند چودھری نے کہا کہ کہیں کوئی بدعنوانی نہیں ہورہی ہے، ہمیں جہاں بھی شکایت ملتی ہے اس کی فوری جانچ کرکے کارروائی ہو رہی ہے۔

ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے شہر میں غیر قانونی طور سے چل رہے نرسنگ ہوم اور نجی ہسپتال کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسے فرضی نرسنگ ہوم پر چھاپہ ماری کرکے جلد سے جلد اسے بند کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نگر پریشد کے چیئرمین رتیش رائے نے شہر میں بس سٹینڈ کی تعمیر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب تک بس سٹینڈ کی تعمیر نہیں ہوگی تب تک شہر کا جام سے نجات نہیں دلایا جاسکتا۔

ضلع کلکٹر نے اس مسئلے کو حل یکی جانے کی یقین دہانی کرائیتاہم رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے ضلع کلکٹریٹ سے کہا کہ آپ کو فلم نائک کے ہیرو انیل کپور کی طرح آن دی سپارٹ کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کرنے والوں پر وہیں پر مقدمہ درج کیا جائے تبھی ہمارا ضلع بدعنوانی کرنے والوں سے پاک ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.