ضلع دربھنگہ میں پہلا کورونا مریض ملنے کے بعد پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی۔ ضلع انتظامیہ مثبت کیس سامنے آنے کے بعد پوری مستعدی کے ساتھ کورونا وائرس کے سلسلے کو توڑنے میں لگا ہوا ہے۔ مثبت مریض کے رابطے میں آنے والے 13 افراد کی شناخت کرکے انہیں قرنطینہ میں داخل کیا گیا ہے۔
سبھی افراد کو دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال کے آئسولیشن سینٹر میں داخل کیا گیا ہے جہاں سب کی جانچ کی جارہی ہے۔