ETV Bharat / city

قرض کی قسط ادا نہیں کرنے پربزرگ خاتون کو پیٹ پیٹ کر مارڈلا - بہار کے سوپور ضلع سے اہم خبر

بہار کے سپول ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ کے رام نگر گاﺅں میں چھوٹے قرض کی قسط ادا نہیں کرنے سے مشتعل فائنانس کمپنی کے ملازمین نے ایک بزرگ خاتون کو پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا۔

قرض کی قسط ادا نہیں کرنے پربزرگ خاتون کو پیٹ پیٹ کر مارڈلا

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 11:02 PM IST

سب ڈویژنل پولیس افسر کمار اندر پرکاش نے اس تعلق سے مزید معلومات دیتے ہوئے کہاکہ'رام نگر گاﺅں کے وارڈ نمبر پانچ کی رہنے والی دلاری دیوی کے بیٹے پھولو صدا نے مائیکرو فائنانس کمپنی سے 25 ہزار روپے کا قر ض لیا تھا۔

جس کی ماہانہ قسط کی رقم ادا نہیں کرنے سے مشتعل ملازم نے اپنے چھ دیگر ساتھیوں کو بلایا، اس کے بعد سبھی نے پھولو اور اس کی ماں دلاری دیوی کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی۔ اس واقعے میں دلاری دیوی کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ واقعہ سے مشتعل گاﺅں والوں نے فائنانس کمپنی کے سبھی سات اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

سب ڈویژنل پولیس افسر نے بتایاکہ' ملازمین کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع ملتے ہی ان کی قیادت میں پولیس فورس موقع پر پہنچی اور ملازمین کو گاﺅں والوں سے آزاد کرایا۔ اس کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ' اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے سبھی سات ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.