ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ کورونا کو شکست دینے کے لیے حکومت اور عوام کی جانب سے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں ۔وہیں کورونا کا قہر اب اتنا بڑھ گیا ہے کہ اس وائرس سے کورونا واریئرس بھی بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں۔اس وائرس سے نمٹنے کے لیے شروعات سے ہی پولیس اہلکار دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں۔
بہار میں ردبھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام کو بھی کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔لیکن سینئر ایس پی نے ہار نہیں مانی اور کورونا کو شکست دیکر ہی دم لیا۔
سینئر ایس پی نے اپنے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے کورونا رپورٹ کے منفی آنے کی اطلاع دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے رب، ڈاکٹر اور اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنے خیر خواہ کا شکریہ بھی ادا کیا -