ETV Bharat / city

دربھنگہ: 'روٹی بینک کا ایک ہی سپنا، بھوکا نہ سوئے کوئی اپنا'

روٹی بینک کی ٹیم نے دربھنگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے کھانے کو دربھنگہ ریلوے اسٹیشن، لہیریا سرائے ریلوے اسٹیشن، رین بسیرا لال باغ، کیدرآباد، بس اسٹینڈ اور ان مقامات پر بھی غریبوں میں تقسیم کرتی ہے جہاں انھیں بلایا جاتا ہے۔ کھانے میں چاول، دال، سبزی، سلاد اور پانی کی ایک بوتل ہوتی ہے۔

author img

By

Published : May 10, 2021, 7:20 AM IST

roti Bank team distributing food to hungry people
روٹی بینک کی ٹیم

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں روٹی بینک کی ٹیم دربھنگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی کچن کے ذریعے فراہم کیے جانے والے کھانے کو غریبوں کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔

روٹی بینک کا ایک ہی سپنا بھوکا سوئے نا کوئی اپنا

اس ضمن میں دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر روٹی بینک کی ٹیم کے کارکن نے غریبوں میں کھانا تقسیم کیا، روٹی بینک کے کارکن جوالا رنجن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہمیں اس لاک ڈاون میں دربھنگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی کچن کے ذریعے ساڑھے چار سو پیکٹ کھانا فراہم کرایا جاتا ہے جسے ضرورت مند لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ کھانا دربھنگہ ریلوے اسٹیشن، لہیریا سرائے ریلوے اسٹیشن، رین بسیرا لال باغ، کیدرآباد، بس اسٹینڈ اور ان مقامات پر بھی پہنچایا جاتا ہے جہاں بلایا جاتا ہے۔ کھانے میں چاول، دال، سبزی، سلاد اور پانی کی بوتل ہوتی ہے۔

رنجن نے مزید کہا کہ یہ کام دو وقت صبح اور شام میں کیا جاتا ہے اور جسے کھانا نہیں مل پاتا ہے وہ کمیونٹی کچن ایم ایل ایس ایم دربھنگہ میں بھی جاکر کھا سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ روٹی بینک کلب کے صدر مینک گویل ہیں اور سکریٹری شبھم جیسوال ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے لاک ڈاون میں بھی تقریبا 50دن ضلع انتظامیہ کی جانب سے ملنے والے کھانے کو تقسیم کیا تھا، ضلع انتظامیہ نے ہم لوگوں کو اسی لیے یہ کام دیا ہے کہ پہلے سے ہم لوگ اسی طرح سے اپنے روٹی کلب کی جانب سے ایک وقت کا کھانا غریب لوگوں کو تقسیم کرتے آ رہے ہیں، ہمارے روٹی بینک کے تجربات کو دیکھتے ہوئے دربھنگہ ضلع انتظامیہ نے یہ کام ہمارے سپرد کیا ہے جسے ہم لوگ بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

دراصل سال 2017 میں روٹی بینک قائم کیا گیا، اسے قائم کرنے والے بنارس کے کشور کانت تیواری تھے جنہوں نے ملک کے چھ ریاست کے 36 اضلاع میں اسے شروع کیا، اس روٹی بینک کی شروعات کی وجہ یہ تھی کہ اس کے بانی کشور کانت تیواری سال 2017 میں بنارس کے کسی ہسپتال میں اپنا علاج کرانے گئے جہاں ان کی نظر ایک معذور لاچار شخص پر پڑی جو ایک کچرے کے ڈھیڑ سے کھانا چن کر کھا رہا تھا، تبھی ان کو بڑا غم ہوا اور انہوں نے ارادہ کرلیا کہ روٹی بینک قائم کیا جائے جس کا تھیم (روٹی بینک کا ایک ہی سپنا بھوکا سوئے نا کوئی اپنا) تھا۔

ریاست بہار کے جن چھ اضلاع میں روٹی بینک کی ٹیم کام کر رہی ہے اس میں مدھوبنی، دربھنگہ، سمستی پور، نوادا ،آرا اور چھپرا ضلع شامل ہے، حالانکہ کہ اس روٹی بینک کے بانی کشور کانت تیواری کچھ دن پہلے ہی کورونا کی زد میں آنے سے اس دنیاں سے رخصت ہوگئے ہیں۔ روٹی بینک کی ٹیم شادی، برتھ ڈے پاڑٹی وغیرہ سے بھی بچے ہوئے کھانے کو جمع کرکے غریبوں میں تقسیم کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.