ETV Bharat / city

گیا کے دگہی تالاب کی تزئین کاری کا کام ہنوز زیرالتوا - میونسپل کارپوریشن

شہر گیا میں واقع دگہی تالاب کی تزئین و مرمت کا کام مہینوں سے رکا پڑا ہے، جبکہ عہدیداران اس میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کا حوالہ دیکر بتا رہے ہیں۔

دگہی تالاب شہر گیا کے درمیان میں واقع ہے

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 1:23 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع دگہی تالاب کی تزئین و مرمت کا کام مہینوں سے زیرِ التواء ہے اور اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کام میں تاخیر ہوئی ہے تاہم کام کی مدت میں توسیع کرنے کی منظوری دے دی جائے گی۔

گیا کے دگہی تالاب کی تزئین و کاری کا کام زیرالتوا

واضح رہے کہ دگہی تالاب شہر گیا کے عین درمیان میں واقع ہے، جہاں سے روزانہ افسران کی آمد و رفت رہتی ہے تاہم کام وقت پر مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

شہر گیا کی خوبصورتی میں اضافے اور ماڈل سٹی کے طرز پر دگہی تالاب کی تزئین کاری اور تعمیر کا منصوبہ شروع ہوا ہے.

محکمہ شہری ترقیات نے کام کرنے کی ذمہ داری بہار اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمینٹ کارپوریشن 'بڈکو' کو دیا ہے تاہم کام و منصوبہ کی نگرانی میونسپل کارپوریشن گیا کی ہی ہے۔

عالمی وبا کورونا کے پیش نظر کام میں تعمیر میں تاخیر ہوئی

ایسا مانا جارہا ہے کہ تالاب کے چاروں اطراف میں پارک کی شکل میں پھول لگانے ہیں تاہم یہ تالاب اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ تالاب کے سامنے مگدھ کمشنری کا ہیڈ کوارٹر ہے، جبکہ ایک جانب گیا کلکٹریٹ اور دوسری جانب گیا سول کورٹ ہے۔

یہاں وی آئی پی سے لیکر عام عوام تک ہزاروں افراد کی آمدورفت ہے، تالاب اور اس کے پانی کی صفائی کا ذمہ میونسپل کارپوریشن کے ہی ماتحت ہے تاہم دگہی تالاب کی نامکمل تزئین و مرمت کے ساتھ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔

آس پاس کے دکانداروں اور مکان مالکان کے لیے دگہی تالاب کوڑا دان ہے، دگہی تالاب کے کام مکمل نہیں ہونے کے معاملے پر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ بڈکو کو مذکور منصوبہ پر کام کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن اس کی نگرانی میونسپل کارپوریشن کی ہی ہے۔

خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ 67 لاکھ کی لاگت سے کام ہونے تھے جس کی مدت جنوری 2021 ہے تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے وقت پر کام مکمل نہیں ہونے کا عذر کورونا وبا بتائی گئی ہے اور ساتھ ہی ٹھیکیدار کی جانب سے کام کی مدت میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن نے بڈکو سے رپورٹ لینے کے بعد مزید دوماہ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دگہی تالاب کی تزئین و مرمت کا کام مہینوں سے زیرِ تعمیر ہے

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تالاب کی گہرائی، چاروں طرف پیدل راستہ، ٹکٹ کاونٹر کی تعمیر اور کیفیٹیریا ایئریا کی تعمیر ہونی ہے بقیہ کام دوسرے مرحلے میں ہوں گے، جیسے بوٹنگ اور پودے لگانے کے کام ہوں گے۔

سابق ریاستی وزیر و نگر رکن اسمبلی کے ذریعے کام معیاری نہیں ہونے کو لیکر بہار اسمبلی انتخابات سے قبل کام کو روکنے کے معاملے پر ساون کمار نے کہا کہ انجینئیر سے جانچ کرالی گئی ہے۔

دگہی تالاب شہر گیا کے درمیان میں واقع ہے
دگہی تالاب شہر گیا کے درمیان میں واقع ہے

جانچ میں اینٹ کی کوالٹی صحیح نہیں تھی جسے درست کرکے دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بہار میں جل جیون ہریالی منصوبہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کا ڈریم پروجیکٹ ہے اس منصوبے کے تحت پودے لگانے کے ساتھ تالاب، کنواں، نہر وآہر کو درست کرنا، جو خستہ حال ہیں ان کی مرمتی بھی شامل ہے۔

اس نظریے سے بھی کام میں تیزی نہیں لانا بڈکو اور میونسپل کارپوریشن و ضلع انتظامیہ کی بے توجہی صاف نظر آتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.